جمعه 15/نوامبر/2024

جرمنی کی غزہ تعمیر نو کے لئے 93 لاکھ ڈالر کی امداد

بدھ 11-مئی-2016

اقوام متحدہ کی تنظیم برائے برائے ریلیف اینڈ ورک ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین [انروا] نے اعلان کیا ہے کہ اسے جرمنی کی جانب سے 2014ء میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو اور مرمت کے لئے 9٫3 ملین ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے۔

انروا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس امداد ک نتیجے میں 8000 خاندانوں کو اپنے گھروں کی مرمت یا تعمیر نو میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ ان خاندانوں کو مناسب اور معقول رہائش کے لئے مالی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔

غزہ میں 2014ء کے دوران 51 دن تک جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 12000 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی