پنج شنبه 01/می/2025

دن بھر کام کی تھکاوٹ کیسے دور کریں؟

منگل 10-مئی-2016

دفاترمیں دن بھرکے کام کاج سے تھکاوٹ معمول کی بات  ہے اور ہرشخص یہ چاہتا ہے کہ وہ دفتروں میں دن بھر کی ذہنی اور جسمانی تھاوٹ جلد از جلد دور کی جائے اور ترو تازگی کا احساس پیدا ہو۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ کام اتنا مشکل بھی نہیں بس چند طریقے ایسے ہیں جن پرعمل درآمد سے آپ اپنے طبعیت کا تمام بوجھل  پن دور کرتے ہوئے خود کو ہشاش بشاش رکھ سکتے ہیں۔

جرمن ماہر نفسیات گونٹر ہوڈاچ نے دن بھر کی جسمانی اور ذہن تھکن دور کرنے کے لیے تین اقسام کی ہلکی پھلکی جسمانی ورزشیں تجویز کی ہیں۔ ان پرعمل درآمد سے آپ ہرقسم کی تھکن سے نجات پا سکتے ہیں۔

جسمانی تھکن سے نجات کے لیے درج ذیل تین طریقے اختیار کیے جا سکتے ہیں

کھانا اطمینان سے کھائیں:
آج کل موبائل فون نے ہرانسان کی مت ماری ہوئی ہے۔ کوئی بھی ضروری کام کیوں نہ ہو موبائل’صاحب‘ سے جان نہیں چھوٹتی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا کھاتے وقت کھانے کے سوا خود کو ہرطرح کی دیگر مصروفیات سے دور رکھیں۔ کھانے کے دوران موبائل کو دسترخوان کا حصہ نہ بنائیں اور نہ ہی کوئی دوسری مصروفیت اختیار کریں جس سے آپ کی توجہ کھانے سے ہٹ جائے۔ آپ یکسوئی اور اطمینان سے کھانا تناول کریں اور خود کو ذہنی اور جسمانی تھکن سے بچائیں۔

جسمانی حرکت
جرمن ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ جب آپ بہت زیادہ کام کے بوجھ سے تھک جائیں تو اپنے جسم کو ہلکا پھلکا کرنے کے لیے اپنی آنکھوں کو بار بار کھولیں اور بند کریں۔ لمبے لمبے سانس لیں اور یہ کام دسیوں بار کرتے رہیں۔ یہ ورزش بھی آپ کو جسمانی راحت مہیا کرے گی اور تھکاوٹ اتارنے میں مدد دے گی۔

گھرکو کیسے واپس آئیں؟
اگرچہ دن بھرکی محنت اور مشقت کے بعد یہ ورزش آپ کو غیرمنطقی لگے گی مگرآپ کی ذہنی توجہ اس طرف مبذول کرانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ خود کو تروتازہ رکھنے کے لیے اس  پرعمل درآمد کریں۔ دفتر سے گھر لوٹتے وقت اپنی توجہ اپنی پاؤں کی طرف رکھیں۔ لمبے قدم اٹھائیں۔ پاؤں پر برابر اپنا وزن ڈالیں۔ کبھی صرف پاؤں کی انگلیوں پر دباؤ رکھیں۔ اس سارے کام کا مقصد آپ کی توجہ ذہنی تھکاوٹ سے ہٹانا ہے۔ اس طرح آپ کے خیالات اور ذہن میں تازگی آئے گی۔

مختصر لنک:

کاپی