جمعه 15/نوامبر/2024

ترکی کا محصورین غزہ کے لیے طبی امداد کا تحفہ

منگل 10-مئی-2016

ترکی کی حکومت کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے محصورین اور حالیہ اسرائیلی جارحیت میں زخمی ہونے والے شہریوں کے علاج معالجے کے لیے طبی امداد سے بھرا ایک ٹرک تحفے میں پیش کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انقرہ حکومت کی جانب سے ’’اطباء ۔ ارض ترکی‘‘ کی فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قائم برانچ کو طبی سامان پر مشتمل ایک ٹرک پہنچایا گیا ہے۔ طبی سامان میں ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ یہ امدادی سامان غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ شہریوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

ترکی کی تعاون و کورآرڈینیشن ایجنسی’’تیکا‘‘ کے رابطہ کار نے خبر رساں ایجنسی اناطولیہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امدادی ادارے’’اطباء ارض ترکی‘‘ کو فراہم کیے ایک امدادی سامان کے ٹرک میں ادویات اور دیگر سامان شامل ہے۔ یہ سامان غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ شہریوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی امدادی سامان کا ٹرک اور ایک ایمبولینس غزہ کی پٹی کے لیے روانہ کر دی جائے گی۔

ترکی کی جانب سے غزہ کی پٹی کو طبی امداد ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب غزہ وزارت صحت نے کہا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کے باعث اسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت پائی جا رہی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں کے باعث غزہ میں بنیادی ضرورت کی 140 اقسام کی ادویہ ناپید ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی