جمعه 15/نوامبر/2024

ترکی اور سوئٹرزلینڈ کے سفیروں کی خصوصی دورے پر غزہ آمد

منگل 10-مئی-2016

فلسطینی اتھارٹی کے ہاں متعین ترکی اور سوئٹرزلینڈ کے سفیروں نے کل سوموار کو جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی سیاسی اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی اور سوئٹرزلینڈ کے سفیرغرب اردن سے بیت حانون[ایریز] گذرگاہ سے غزہ داخل ہوئے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترک سفیر مصطفیٰ سیرنچ اور سوئس سفیر پال گارنیے بیت حانون گذرگاہ سے الگ الگ قافلوں کے ذریعے غزہ پہنچے، تاہم ذرائع نے سفیروں کی اچانک غزہ آمد کی وجہ بیان نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ ترکی لمحہ موجود میں فلسطینیوں کی سب سے بڑھ کرحمایت اور مدد کرنے والا مسلمان ملک ہے۔ ترکی کو فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کی مخالفت میں جاندار موقف کی وجہ سے فلسطینی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جب کہ صہیونیوں کو انقرہ حکومت کی پالیسی پر سخت اعتراضات ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی