جمعه 15/نوامبر/2024

پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی انتہا پسند مسجد اقصیٰ میں داخل

منگل 10-مئی-2016

یہودی آباد کاروں کی جانب سےبیت المقدس میں قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز سرکردہ یہودی ربی ’یہودا گلیک‘ کی قیادت میں درجنوں یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد منگل کو علی الصباح مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کے باہرجمع ہوئے۔  اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں آنے والے یہودیوں کی قیادت یہودا گلیک کررہے تھے۔ بعد ازاں انہیں مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل کیا گیا۔ یہودی آباد کار دیر تک قبلہ اول میں گھومتےرہے اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں تلمودی تعلیمات کے مطابق اشتعال انگیز حرکات کاارتکاب کیا۔

اس موقع پر مسجد اقصیٰ میں موجود فلسطینی طلباء اور دوسرے شہریوں نے یہودیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فلسطینی طلباء اور خواتین کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا جس کے بعد انہوں نے مسجد کے داخلی دروازوں کے سامنے بیٹھ کر تلاوت قرآن کریم شروع کردی۔

مختصر لنک:

کاپی