فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں منگل کے روز نامعلوم فلسطینی حملہ آوروں نے چاقو کے پے درپے وار کرکے دو اسرائیلی عورتوں کو زخمی کردیا۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہودی خواتین پرچاقو سے حملے کا واقعہ ایک پولیس چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا، تاہم حملہ آور کارروائی کے بعد بہ حفاظت فرار ہوگئے۔
اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ ’’ارمون ہنٹزیو‘‘ کالونی کے قریب ایک سڑک کےکنارے پانچ خواتین کھڑی تھیں۔ اس دوران کم سے کم دو حملہ آور ان کے قریب آئے اورانہیں دو خواتین پر چاقو سے وار کیے جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہوئی ہیں۔
پولیس نے کارروائی کے بعد جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا جاسکا ہے۔