جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی خاتون سماجی کارکن کو اسرائیلی عدالت سے قید اور جرمانہ

منگل 10-مئی-2016

اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت نے زیرحراست فلسطینی دوشیزہ کو 45 دن قید اور تین ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب جمیل سعادہ نے بتایا ہے کہ کل سوموار کو اسرائیل کی ’’عوفر‘‘ نامی عدالت نے 22 سالہ فلسطینی دو شیزہ مجد یوسف عطوان کو ڈیڑھ ماہ قید اور تین ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ اسیرہ عطوان کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے الخضر قصبے سے ہے۔ اس پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’’فیس بک‘‘ پرصہیونی ریاست کے خلاف اشتعال پھیلانے اور اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی