کیچپ کو فاسٹ فوڈ کے ایک اہم جزو کے طور پر دنیا بھرمیں بڑے پیمانے پر غیرمعمولی حد تک پسند کیا جاتا ہے اور ہر ملک میں کیچپ کے دیوانوں کی کوئی کمی نہیں۔ اگرآپ بھی کیچپ کے دلدادہ ہیں تویہ رپورٹ پڑھ لینے کے بعد شاید آپ کا دل بھی کیچپ سے مکمل طور پر اچاٹ ہو جائے۔ ایسا کیوں ہوں گا۔ اس کی تین اہم وجوہات ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کیچپ کی تیاری میں ایسی اجزاء شامل کی جاتی ہیں جو انسانی جسم میں صحت مند اجزاء بن کرجزو بدن بننے کے لیے زہرثابت ہوتی ہیں۔ ان میں ایک فرکٹوز نامی باریک ذرات پر مشتمل مشروب بھی شامل ہے۔ اگر فرکٹوز مشروب کوکسی دوسری چیز میں ملائے بغیر استعمال کیا جائے تو وہ یک دم بلند فشار خون کا موجب بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جگر کی شریانوں کو بھی تباہ کر سکتا ہے۔
ماہرین کی تیاری کردہ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فرکٹوز نامی مشروب انسانی جسم میں داخل ہونے کےبعد امراض قلب، موٹاپے، پیشیاب کی بیماریوں، شوگر اور قوت مدافعت کی کمی کا موجب بنتا ہے۔ یہ مادہ جسم میں زہریلے اثرات پھیلاتا ہے یہی وجہ ہے کہ امریکی ماہرین طب اس کے استعمال سے سختی سے گریز کی ہدایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
کیچپ کی تیاری میں سرکہ اور چینی کا بھی غیرمعمولی عمل دخل ہوتا ہے۔ ماہرین ویسے ہی سرکہ کو صحت کے لیے غیرمناسب سمجھتےہیں۔ اس کے علاوہ کیپچپ کے ایک چھوٹے چمچ میں چار گرام شوگر ہوتی ہے۔
لوگوں کا خیال ہے کہ کیچپ انسان کے لیے ایک صحت بخش غذا اور خوراک کا درجہ رکھتی ہے۔ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ اس میں کسی قسم کے پروٹینز اور وٹامنز نہیں ہوتے جنہیں صحت کے لیے مفید خیال کیا جا سکے۔ یہ محض ٹماٹروں کی ایک معجون شکل ہوتی ہے جس میں چینی اور دیگر کیمیائی اجزاء شامل کر کے تیار کیا جاتا ہے۔