جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی قوم قبلہ اول کے دفاع اور تعمیرومرمت کے لیے اٹھ کھڑی ہو: صبری

اتوار 8-مئی-2016

 فلسطین کے سرکردہ عالم دین اور قبلہ اول کے امام و خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت اور اس کے دفاع کے لیے کمرباندھ لیں اور مل کر مسجد اقصی کے خلاف جاری صہیونی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

مرکراطلاعات فلسطن کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اول کا دفاع اور اس کی تعمیرو مرمت کا کام تمام یکساں فرائض ہیں، جن کی انجام دہی کے لیے فلسطینی قوم کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ قبلہ اول میں نمازوں اور عبادت ہی کی ذمہ داری نہیں بلکہ مقدس مقام کے دفاع اور اس کا تحفظ بھی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ اس لیے میں فلسطینی عوام سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ اوقات میں اپنی زیادہ تعداد کو قبلہ اول میں لانے کے لیے کوششیں کریں۔ جتنے فلسطینی قبلہ اول میں زیادہ جمع ہوں یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کے خلاف سازشیں اتنی کمزور پڑیں گی۔

الشیخ عکرمہ صبری نے عرب اقوام اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ بیت المقدس کی نصرت  اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے فلسطینیوں کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کا دفاع پوری مسلم امہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ اس لیے میں پوری مسلم امہ پر زور دیتا ہوں کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

مختصر لنک:

کاپی