اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی نوجوان کے قبضے سے چاقو برآمد کیا گیا ہے اور وہ یہودی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل 0404 کے مطابق صہیونی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 26 سالہ فلسطینی شہری کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے شہری کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ اسے تفتیش کے لیے اسرائیلی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔