جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے فلسطینی اسیرکی اہلیہ بیت المقدس سے بے دخل کردی

ہفتہ 7-مئی-2016

اسرائیلی فوج نے فلسطینی اسیر علاء الدینالعباسی کی اہلیہ رانیا العباسی کو مقبوضہ بیت المقدس سے جبرا بے دخل کردیا ہے۔صہیونی حکام کا دعویٰ ہے کہ رانیا مقبوضہ بیت المقدس میں غیرقانونی طور پرمقیم ہے۔

وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 36 سالہرانیا العباسی کو اس کے گھر سے باہر نکالتے ہوئے بیت المقدس سے بے دخل کردیا۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ رانیا کے پاس مقبوضہ بیت المقدس میں سکونت کا اجازتنامہ نہیں ہے۔ اس لیے اسے بیت المقدس سے بے دخل کیا گیا ہے۔

وادی حلوہ کے مطابق صہیونی فوج نے بیت المقدسمیں شاہراہ صلاح الدین پر واقع فلسطینی اسیر کے مکان پر چھاپہ مارا اور رانیا کوحراست میں لینے کے بعد ’زیتونہ چیک پوسٹ‘ پر لے جایا گیا۔ اسے کئی گھنٹے تک مشرقیبیت المقدس میں رکھا گیا جہاں سے اسے غرب اردن کی طرف بے دخل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اسیر علاء الدین العباسی کو صہیونیفوج نے 2002ء کو حراست میں لیا۔انہیں صہیونی عدالت کی جانب سے فلسطینی تحریک مزاحمت کی حمایت کی پاداش میں 66 سال قیدکی سزا سنائی گئی ہے۔

ادھر بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے ایککارروائی کے دوران 24 سالہفلسطینی نوجوان احمد جبر قمبز کو حراست میں لے لیا۔ قبل ازیں بیت المقدس ہی سے ایککارروائی کے دوران اسیر یعقوب ابو الھویٰ نامی ایک بچی کو حراست میں لے لیا ہے۔اسیر الھویٰ کی عمر 17 سالبیان کی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی