جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید دو میزائل حملے

ہفتہ 7-مئی-2016

 فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کی جارحیت آج چوتھے روز بھی بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح ہفتے کے روز جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے دو فضائی حملے کیے جن کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

مقامی فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ صہیونی فوج کے بمبار طیاروں نے ہفتے کے روز عبسان الکبیر اور نیوز العبسان میں کے مقام پر زرعی اراضی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں فصلوں اور آس پاس کے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم بمباری کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

نامہ نگار نے بتایا کہ جنوبی غزہ میں کی فضاء میں اسرائیل کے جنگی طیاروں کی نچلی پروازیں مسلسل جاری ہیں جس کے نتیجے میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے گذشتہ بدھ کے روز فضائی اور زمینی حملے شروع کیے تھے جن کے نتیجے میں اب تک ایک خاتون شہید اور تین بچوں سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ جولائی سنہ 2014ء کی اکاون روزہ جنگ کے بعد اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی پر یہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی