جمعه 15/نوامبر/2024

دار چینی ۔۔۔۔ وزن کم کرنے کا جادوئی نسخہ!

بدھ 4-مئی-2016

آج کل ہردوسرا شخص موٹاپے اور وزن میں غیرضروری کمی کا سامنا کر رہا ہے اور وزن کم کرنے کے لیے طرح طرح کے مہنگے علاج اور ادویات کے استعمال پرمجبور ہے، مگرکچھ ایسی کم خرچ بالا نشین کے مصداق ایسی چیزیں بھی ہمارے پاس موجود ہوتی ہیں جو موٹاپے میں حیرت انگیز کمی کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔ انہی میں ایک جادوئی نسخہ دار چینی کا استعمال ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دارچینی اورقدرتی شہد کا مکسرایک ایسا ٹانک ہے جو وزن میں کمی اور موٹاپے جیسے خطرناک مرض سے نجات کا موجب بن سکتا ہے۔ ماہرین نے اس حوالے سے کافی تحقیق کی ہے اور بتایا ہے کہ شہد اور دار چینی کے ذریعے دو ہفتوں میں وزن میں حیرت انگیز کمی کی جا سکتی ہے۔

تیاری اور استعمال کا طریقہ
شہد کا ایک چمچ اور پیسی ہوئی دار چینی کا ایک چمچ لیں اورانہیں دو گلاس پانی میں لے کرابالیں۔ اچھی طرح ابل جانے کے بعد اس کے دو حصے کریں۔ ایک گلاس صبح نہار منہ پئیں اور ایک گلاس رات سونے سے قبل نوش فرمائیں۔ اسی طرح ہرکھانے سے قبل بھی اس مکسر کے چند گھونٹ نوش کرلی اور دو ہفتوں میں اس کے حیران کن نتائج ملاحظہ کریں۔

مختصر لنک:

کاپی