چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی حکام کی ہٹ دھرمی، فلسطینی اسیرات کو وکلاء سے ملنے سے روک دیا

بدھ 27-اپریل-2016

اسرائیلی کی ایک فوجی عدالت نے 19 اپریل سے زیرحراست دو فلسطینی خواتین سلام عبداللہ ابو شرار اور نور احمد درویش کے وکلاء کو اپنے موکلات سے ملاقات سے روک دیا۔ دونوں اسیرات مقبوضہ فلسطین میں قائم اسرائیل کے "مسکوبیہ” حراستی مرکز میں پابند سلاسل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے "کلب برائے اسیران” کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز فلسطینی اسیرات کے وکلاء نے اپنی موکلات سے دو مرتبہ ملنے کی کوشش کی مگرصہیونی جیلروں کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں وکلاء کی ملاقات نہ ہوسکی۔

خیال رہے کہ اسیرہ ابو شرار کا تعلق مغربی کنارے کے شہرالخلیل کے دورا قصبے سے ہے جب کہ درویش کا تعلق رام اللہ سے ہے۔ دونوں القدس یونیورسٹی کی طالبات ہیں۔ انہیں اسرائیلی پولیس نے گذشتہ ۱۹ اپریل کو حراست میں لینے کے بعد مسکوبیہ نامی بدنام زمانہ حراستی مرکز منتقل کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی