شنبه 03/می/2025

اسلامی تحریک کے رہ نماء کی قبلہ اول سے بے دخلی کی شرط پر رہائی

بدھ 27-اپریل-2016

اسرائیل کی جیل میں  پابند سلاسل اسلامی تحریک کے رہ نما مجدی الخطیب کو اس شرط پر رہا کیا گیا ہے کہ وہ 2 مئی تک مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب متعدد فلسطینی شہریوں کی حراستی مدت میں کئی روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں سرگرم اسلامی تحریک کے رہ نما الشیخ مجدی الخطیب کو شمالی فلسطین کے عرابہ قصبے سے دو روز قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ ایک دن حراست میں رکھنے کے بعد الشیخ راید صلاح کو اس شرط پر رہا کیا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے تک مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہوں گے۔

اسلامی تحریک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں الشیخ مجدی خطیب کی رہائی کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ الشیخ مجدی کو دو مئی تک مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے داخل نہ ہونے کی شرط پر رہا کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الشیخ مجدی الخطیب کو قابض فورسز نے قبلہ اول کے دفاع کے لیے عوامی رابطہ مہم چلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ دوران حراست انہیں صہیونی تفتیش کاروں نے بری طرح زدو کوب کیا۔ انہیں چند روز قبل بھی حراست میں لیا گیا تھا تاہم بعد ازاں چھوڑ دیا گیا تھا۔

ادھر اسرائیلی پولیس نے جزیرہ نما النقب سے تعلق رکھنے والے اسلامی تحریک کے رہ نما الشیخ اسامہ العقبی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔ انہیں چند روز قبل گرفتار کرکے جیل میں ڈالا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی