فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے بیت فجار قصبے میں غلطی سے داخل ہونے والے اسرائیلی فوجی اہلکار فلسطینیوں کی جوابی کارروائی میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کوبتایا کہ منگل کو اسرائیلی فوجیوں کو لے جانے والی ایک جیپ اچانک راستہ بھول کر بیت لحم میں فلسطینی قصبے بیت فجار میں داخل ہوگئی۔ اس پر فلسطینی شہریوں کی جانب سے فوجی جیپ پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں اس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ فلسطینیوں کی سنگ باری کو دیکھتے ہوئے اسرائیلی فوجی نے جیپ بھگا دی۔ یوں یہودی فوجی اس موقع پر معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔
خیال رہے کہ یہ اس نوعیت کا ایک ماہ میں دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی قلندیاپناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کی ایک جیپ غلطی سے داخل ہوگئی تھی جس پر فلسطینیوں کی جانب سے سنگ باری کی گئی۔