جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے فلسطینی سائنسدان کو گرفتار کرلیا

پیر 25-اپریل-2016

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں النبی صالح کےعلاقے میں قائم کردہ ایک چوکی سے گذرتے ہوئے فلسطینی ماہر فلکیات پروفیسر عماد البرغوثی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق 53 سالہ پروفیسر البرغوثی فلسطین کے معروف ماہر فلکیات اور القدس یونیورسٹی میں فزکس کے پروفیسر ہیں۔ ان کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ پروفیسر عماد البرغوثی کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کا یہ پہلا موقع نہیں۔ انہیں چھ دسمبر 2014ء کو بھی  متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایک سائنس کانفرنس میں شرکت کی غرض سے اردن جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا اور ان کی رہائی 23 جنوری 2015ء کو عمل میں لائی گئی تھی۔

دوران تفتیش اسرائیلی حکام نے ان سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ کردہ بعض بیانات بارے باز پرس کی تھی اور ساتھ ہی ان کی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کشی کے خلاف نکالے گئے احتجاجی جلوسوں میں شرکت پر بھی سوال جواب کیے گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی