جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی ایف سولہ طیاروں نے مصر کا مسافر بردار جہاز اتار لیا

اتوار 24-اپریل-2016

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز اسرائیل کے دو جنگی طیاروں نے مصر کا ایک مسافر بردار ہوائی جہاز اس وقت اتار لیا جب طیارے کی جانب سے وارننگ کے بعد یہ وضاحت نہ کی گئی وہ کہاں سے آیا ہے اور اس کی اگلی منزل کہاں ہے۔

اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر کا  سیناء نامی ایک پرائیویٹ کمپنی کا طیارہ اسرائیل کی فضاء سے گذرنے لگا تواسرائیلی شہری ہوا بازی کی جانب سے طیارے کے عملے سے رابطے کی کوشش کی گئی تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا طیارہ کہاں سے آیا ہے تاہم ہوائی جہاز کی جانب سے کسی قسم کی وضاحت نہیں کی گئی جس کے بعد مسافر طیارے کو اسرائیل کے دو جنگی طیاروں نے گھیرے میں لے لیا اور اسے اسرائیل کے’’بن گوریون‘‘ ہوائی اڈے پراتار لیا۔ اس سارے آپریشن میں تمام مسافر اور جہاز کا عملہ محفوظ رہےہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے مصر کی جس فضائی کمپنی کے طیارے کو اتار وہ تل ابیب سے قاہرہ کے درمیان بھی مسافر پروازیں چلاتی ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسا طیارے کی جانب سے وضاحتی سگنل نہ ملنے کے بعد کیا ہے جب کہ ’’سینا فضائی کمپنی‘‘ کا موقف ہے کہ وہ اسرائیل کے جنگی طیاروں کو تمام ضروری وضاحت فراہم کرتے رہے تاہم اس کے باوجود انہوں نے مسافرجہاز کو روک کراسے اتار لیا۔

عبرانی اخبار "یدیعوت احرونت” کی ویب سائیٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصری ہوائی جہاز کا اسرائیلی کنٹرول روم کے ساتھ وائرلیس رابطہ منقطع ہونے کے بعد جہاز کو اتاراگیا۔

مختصر لنک:

کاپی