فلسطین کے مقبوضہ شہر حیفا میں گذشتہ روز ٹریفک کے ایک حادثے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی شہری ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حیفا میں زیرزمین سرنگ سےگذرنے والی ایک بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار ایک اسرائیلی ہلاک اور کم سے کم 35 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔