جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ سے بے دخلی کی شرط 20 فلسطینی گرفتاری کے بعد رہا

ہفتہ 23-اپریل-2016

اسرائیلی فوج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بیت المقدس سے حراست میں لیے گئے 20 فلسطینیوں کو اس شرط پر رہا کیا ہے کہ وہ اگلے 15 دن تک مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے نہیں آئیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست کے بعد رہا کیے گئے فلسطینیوں میں بیشتر مسجد اقصیٰ کے مستقل نمازی ہیں۔ انہیں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ان کے گھروں سے اٹھالیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں جمعہ کو اس شرط پر چھوڑ دیا گیا کہ وہ دو ہفتے تک مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہوں گے۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینیوں کی گرفتاری اور ان کی مسجد اقصیٰ سے بے دخلی یہودیوں کے مذہبی تہوار’’عید الفصح‘‘ کی وجہ سے عمل میں لائی گئی ہے کیونکہ اسرائیلی فوج کو خدشہ ہے کہ یہودی مذہبی تہوار کی سات روزہ تقریبات کے دوران بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ میں یہودیوں اور فلسطینی مسلمانوں میں تصادم ہوسکتا ہے۔

ادھر اسرائیل کے انتہا پسند گروپوں نے اگلے سات روز تک مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی نئی یلغار کی مہم شروع کی ہے۔ یہودی انتہا پسند تنظیموں اور مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کے پرچارک گروپوں نے یہودیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذہبی تہوار کے موقع پر ’’جبل مکبر‘‘[مسجد اقصیٰ] میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر اجتماعی قربانی اور اجتماعی مذہبی رسومات کی ادائی میں حصہ لیں۔

ان اسیران میں مندرجہ ذیل افراد شامل ہیں: 

1. محمد الشلبی
2. عمر الزعانين.
3. ثائر زغیر
4. احمد الھشلمون
5. محمد نجيب
6. احمد الرجبی
7. مومن حشيم
8. احمد بدریہ
9. مامون غیث
10. محمود الدویک
11. أحمد البيومی
12. محمد زياد
13. محمد جابر.
14. أحمد الشاويش.
15. محمود الشاويش.
16. ابراہيم النتشہ.
17. منير العجلونی.
18.امجد ابو اسنينہ.
19. محمد بيومی.
20. احمد ابو غزالہ

مختصر لنک:

کاپی