پنج شنبه 01/می/2025

دفترمیں اٹھتے بیٹھتے اپنی کیلوریز کیسے کم کریں؟

جمعہ 22-اپریل-2016

دفاترمیں کرسیوں پر زیادہ دیر تک بیٹھ کرکام کاج کرنے والے عموما اپنے وزن میں اضافے اور پیٹ بڑھنے کی شکایت کرتے ہیں۔ ماہرین نے اس کا بھی ایک حل نکال لیا ہے،اب آپ کو دفاترمیں کام کاج کے دوران بھی اپناوزن ہلکا کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ درج کچھ ٹپس کا خیال رکھیں۔

القدس ڈاٹ کام کی جانب سے تیار کردہ ایک دستاویز میں چند ایسے طریقے بیان کیے گئے ہیں جن کی مدد سے آپ دفاتر میں چلتے پھرتے اپنی کیلوریز جلا سکتے ہیں۔ یہ طریقہ ان دفتری ملازمین کے لیے مفید ہے جو دیر تک دفتروں میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر گذارت ہیں۔

ٹپس درج ذیل ہیں

وقفے وقفے سے چہل قدمی

مسلسل بیٹھ جانے سے انسانی اعصاب مفلوج ہوکر رہ جاتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہرگھنٹے دو گھنٹے بعد پانچ منٹ کے لیے اپنے جسم کو حرکت دیں۔ اپنی سیٹ سے کھڑے ہوں اور چند قدم چل لیا کریں۔

ہلکی پھلکی ورزش

آپ خود کمپنی کے مالک ہیں یا آپ کے مالکان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں تو آپ کو کچھ دیرکے لیے معمولی ورزش میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ آپ یہ مشورہ دوسرے ملازمین کو بھی دے سکتے ہیں اور ان کی معاونت بھی کرسکتے ہیں۔

سپورٹس چیئرز کا استعمال

دفاترمیں عموما دفتروں میں استعمال ہونے والی کرسیاں بھی موٹاپے اور زن میں اضافے کا موجب بنتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں لگی کرسیوں کی طرز کی کرسیاں تیار کرائیں اور ان پر بیٹھنے کی کوشش کریں۔ یہ کرسیاں آپ کے جسم کے عضلات کو حرکت دینے میں مدد دے سکتی ہیں۔ یوں آپ بیٹھے بیٹھے اپنی کیلوریز کم سکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی