اسرائیل کی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج اور خفیہ ادارے کے حکام نے مشترکہ آپریشن میں مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے ایک فلسطینی خفیہ سیل کو حراست میں لیا ہے جس پراسرائیلی فوجیوں پرحملوں کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
اسرائیلی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپن رپورٹ میں خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کی فلسطینی خفیہ سیل کو جنوبی نابلس میں ’’عراق بورین‘‘ قصبے میں دو اسرائیلی فوجیوں کو مارچ میں چاقو سے حملے میں زخمی کرنے کےبعد حراست میں لیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ حراست میں لیے گئے متعدد فلسطینیوں میں سے دو کی عمریں 15 سال کے لگ بھگ ہیں۔ انہوں نے ایک کارروائی کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے اغواء کی بھی کوشش کی تھی۔
عبرانی ٹی وی 7 کے مطابق پولیس نے تلاشی کے دوران تنظیم آزادی فلسطین سے وابستہ 30 سالہ سعد فقیہ کو حراست میں لیا جس کی نشاندہی پر 25 سالہ مالک قادوس اور دیگر فلسطینیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ مالک قادوس کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ساتھ بتایا جاتا ہے۔