جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی صحافی کو ڈیڑھ سال قید بامشقت کی سزا

بدھ 20-اپریل-2016

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی صحافی محمد نمر عصیدہ کو 18 ماہ قید با مشقت کی سزا کا حکم دیا ہے۔ اسیر صحافی کا تعلق مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے مغربی قصبے تل سے بتایا جاتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر صحافی نمر عصیدہ کے بھائی احمد عصیدہ نے میڈیا کو بتایا کہ منگل کے روز علی الصباح اسرائیل کی سالم نامی فوجی عدالت نے اس کے بھائی کو ڈیڑھ سال قید کی سزا کا حکم دیا۔

احمد نے بتایا کہ محمد نمر عصیدہ کو اسرائیلی فوج نے 15 اکتوبر 2015ء کو حراست میں لیا تھا اور اسے چھ ماہ تک انتظامی حراست میں رکھا گیا۔

خیال رہے کہ نمر عصیدہ کو ماضی میں بھی اسرائیلی فوج گرفتار کرکے جیلوں میں قید کرتی رہی ہے۔ وہ اب تک چار سال سے زاید عرصہ اسرائیلی قید خانوں میں قید کاٹ چکے ہیِں۔

اس وقت اسرائیل کی جیلوں میں 18 صحافی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں سے بیشتر کو انتظامی حراست کی سزائیں دی گئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی