جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل میں آندھی سے کرین مصروف شاہراہ پر آ گری

پیر 26-اکتوبر-2015

 تل ابیب میں گذشتہ روز تیز آندھی اور بارش کے دوران ایک تعمیراتی کرین ایک مصروف شاہراہ پر اس وقت آ گری جب گاڑیوں کی بڑی تعداد سڑک سے گذر رہی تھی۔

تل ابیب میں کرین گرنے کی ایک ویڈیو فوٹیج انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں حادثے کے مناظر دکھائے گئے ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کرین حادثے میں کوئی جانی نقصان بھی ہوا ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ ان دنوں مشرق وسطیٰ کے ممالک میں تیز آندھی، موسلادھار بارشوں اور بعض مقامات پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ علاقوں میں ہوا کے ساتھ ریتلے طوفان بھی اٹھ رہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں یہ بارشیں موسم سرما کا آغاز ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی