پنج شنبه 01/می/2025

"یورپی فلسطینی” کو ہم نے وحدت کی لڑی میں پیرو رکھا ہے

بدھ 28-اپریل-2010

فلسطین ریٹرن سنیٹر کے ڈائریکٹر جنرل اور یورپی کانفرنس برائے فلسطین کے صدر ماجد الزیر نے اعلان کیا ہے کہ 08 ویں یورپی فلسطین کانفرنس جرمنی کے درالحکومت برلن میں ہو گی۔ "وطن واپسی اور اسیروں کی رہائی ناگزیر ہے” کے موضوع پر منعقد ہونے والی یہ کانفرنس آٹھ مئی کو ہو گی۔ کانفرنس میں قیدیوں کے ایشو کو خصوصی حیثیت حاصل ہو گی۔ نیز مسئلہ فلسطین سے متعلق متعدد عملی اقدامات کے ذریعے آزادی کے متلاشی فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کو خصوصی انٹرویو میں مسٹر الزیز نے کہا کہ  کانفرنس فلسطینی عوام کی وحدت کا نتیجہ ہے۔ اس وحدت کے مظاہر جا بجا دیکھنےکوملتے ہیں۔ یورپ میں فلسطینیوں کی عوامی جدوجہدعملا نہ صرف نظرآتی ہے بلکہ اس میں قابل ذکر حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ ماجد الزیر نے مزید کہا کہ یورپ میں فلسطینیوں کی عوامی سرگرمی کانفرنسوں، کیمونٹی انجمنوں، خصوصی تنظیموں اور کمیٹیوں کی شکل میں موجود ہے۔ مسٹر الزیر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے تناظر میں چاہئے اسرائیلی جنگ ہو یا غزہ کا ہلاکت خیز محاصرہ، القدس کی توہین ہو یا قانونی گرفتاریاں یا پھر تادیر موضوع بحث رہنے والی یو این کی "گولڈ اسٹون” رپورٹ غرض ان سب پر کسی نہ کسی طرح پورپ میں  فلسطینیوں کے عوامی تحرک کے جلی نقوش دیکھے جا سکتے ہیں۔
 
اسرائیلی حمایت میں رطب اللسان یورپی میڈیا میں فلسطین کانفرنس عدل وانصاف کا مطالبہ کرنے والی ایک توانا آواز ہے۔ ماجد الزیر نے کہا کہ فلسطینیوں کے مقابلے میں فی زمانہ اسرائیلی پروپیگنڈہ مشین بہتر مادی و بشری وسائل رکھتی۔ جیسے جیسے یورپی عوام میں صہیونی مظالم کے بارے میں آگاہی بڑھ رہی ہے اسی تناسب سے ان معاشروں میں اسرائیلی حمایت میں کمی آ رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں میڈیا اور عوامی سطح پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے کی جانے والی مسلسل کوششوں کیوجہ سے عوام میں کے اندر اس ایشو کے بارے میں آگاہی بڑھ رہی ہے۔
 
ماجد الزیر نے کا کہنا تھا کہ فلسطین میں سیاسی اختلاف کو ہم ایسے مثبت انداز میں پیش کرتے ہیں کہ جس سے قومی وحدت کو نقصان نہ پہنچے۔ اس کوشش میں ہم فلسطینیوں کے حقوق اور مسلمہ اصولوں کو ہمیشہ مقدم جانتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی