یکشنبه 11/می/2025

فلسطینی مکینوں پر یہودی آبادکاروں کی طرف سے حملوں میں اضافہ ہوا

جمعرات 18-مارچ-2010

اسرائیلی سول انتظامیہ کے مطابق مارچ کے مہینے میں فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک پر یہودی آبادکاروں کی طرف سے حملوں میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے۔

منگل کو جاری انتظامیہ کی طرف سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کئی حملوں کی وجہ یہ بنتی ہے کہ جب اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کے درمیاں بعض معاملات میں گرما گرمی ہوتی ہے تو آبادکاروں کی طرف  سے بعد میں یہ غصہ فلسطینیوں پر نکالا جاتا ہے۔

رپورٹ میں مذید کہا گیا ہے کہ نابلس اور رام اللہ اضلاع میں فلسطینیوں پر حملوں میں زیا دہ اضافہ ہوا ہے جہاں آبادکار متواتر بستیوں میں جا کر لوگوں کی املاک پر حملے کرتے ہیں اور خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آباد کاروں نے نابلس کے گاؤں انبوس میں  منگل کے روز تین گاڑیوں کو نذر آتش کیا اور 46 زیتون کے درخت اکھاڑ دئیے ۔اس سے پہلے جمعہ کو قریوت گاؤں میں آبادکاروں نے 17 اور دیر نظام بستی میں 39 زیتون کے درخت کا ٹ لئے۔ اسی طرح بورین گاوں میں ایک ٹریکٹر کو نذر آتش کیا اور قراوہ بنی حسن گاں میں ایک چشمے کو بند کر دیا

مختصر لنک:

کاپی