اسرائیل کی جانب سے ویزے کی پابندیوں کے باعث فلسطینی علاقوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے
فلسطینی تجارتی مرکز سے جاری رپورٹ کے مطابق یورپی، امریکی و دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو غزہ اور مغربی کنارے کے ویزے نہیں دیے جا رہے جبکہ متعدد سرمایہ کاروں کو فلسطینی علاقوں میں داخلے کے لیے ملٹیپل انٹری بزنس ویزے کے حصول، قیام میں توسیع اور سرمایہ کاری کے لیے قیام و دیگر حوالوں سے مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاروں کو محدود علاقوں کے اجازت نامے جاری کیے جاتے ہیں جس سے ان کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے جبکہ داخلے کے لیے مطلوب دستاویز اور دیگر تقاضے بھی غیر واضح ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی انٹری پالیسی 1995 کے اوسلو معاہدے کی خلاف ورزی ہے