یکشنبه 11/می/2025

ملازمین کی برطرفی سے مغربی کنارے کی صورت حال تشویشناک

پیر 22-فروری-2010

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ملازمین کو برطرف کیے جانے سے انسانی صورتحال گھمبیر ہوتی جارہی ہے۔

ملازمین کو برطرف کیے جانے کے اسباب کام میں کوتاہی یا کرپشن نہیں ہے بلکہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔ ایسے ایماندار اور اہل ملازمین کو برطرف کیا گیا جو اچھی شہرت کے مالک ہیں۔ ان کی برطرفی کی وجہ صرف اور صرف اسلامی تحریک مزاحمت حماس سے تعلق ہے۔

ایک شہری کا کہنا ہے کہ ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ کسی جماعت کا رکن ہے۔ وہ ایک سکول ٹیچر ہے۔ فلسطینی سیکیورٹی فورسز نے ایک دن اسے دفتر طلب کر کے اپنے لیے کام کرنے کا کہا لیکن اس نے کام کرنے سے انکار کیا تو اسے ملازمت سے برطرف کیے جانے کی دھمکی دی گئی۔ اس نے دھمکی کو بھی خاطر میں نہیں لایا تو بالآخر اسے ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

برطرف کیے گئے زیادہ تر ملازمین پر الزام ہے کہ ان کے کسی نہ کسی رشتہ دار کا حماس سے تعلق ہے۔ ایک خاتون شہری کا کہنا ہے کہ اس کو ٹیچر کی ملازمت سے صرف اور صرف اس لیے برطرف کیا گیا کہ ان کے خاوند کو حماس سے تعلق رکھنے کی بنا پر گرفتار کیاگیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی