شنبه 10/می/2025

غزہ کے 775 شہری صہیونی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل ہیں: وزارت اسیران

جمعرات 24-دسمبر-2009

فلسطینی وزارت امور اسیرن کی جانب سے  جاری ایک تازہ رپورٹ میں اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل غزہ کے شہریوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی مختلف جیلوں میں غزہ سے  تعلق رکھنے والے 775 شہری  قید ہیں، جن میں 131 پرانے قیدی ہیں جو 15 برس سے جیلوں میں رکھے گئے ہیں۔

وزارت اسیران کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق  ان قیدیوں میں 122 ایسے ہیں جو صہیونی فوجی عدالتوں کی جانب سے نافذ کردہ عمر قید کی سزآئیں پوری کررہے ہیں، ان کی اکثریت یہ توقع رکھتی ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں انہیں بھی رہا کر دے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی محکمہ اسیران کے ڈآئریکٹر ریاض اشقر نے اسرائیلی جیلوں میں غزہ کے مختلف علاقوں کے شہریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رفح اور اس کے نواحی علاقوں سے 149 افراد جیلوں میں بند ہیں جن میں عبدالرحمان القیق نامی شہری کو 1986 میں گرفتارکیاگیا تھا اور وہ تاحال جیل میں قید ہیں اس کے علاوہ خان یونس سے 24، وسطی غزہ کے 142 جن میں تیس اسیر گذشتہ کئی برس سے قید ہیں۔

علاوہ ازیں غزہ شہر کے 167، شمالی غزہ کے 168 شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں میں 32 قیدی بیس بیس سال سے جیل میں ہیں جبکہ  غزہ سے تعلق رکھنے والے سلیم الکیا کو پابند سلاسل ہوئے 25 برس ہو چکے ہیں۔

وزارت اسیران کی جانب سے جاری رپورٹ میں قیدیوں کے ساتھ جیلوں میں ہونے والے غیر انسانی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کیاگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے قیدیوں کو ادنیٰ درجے کے حقوق بھی میسر نہیں اور نہ ہی قیدیوں کو ان کے اہل خانہ سےملنے کی اجازت فراہم کی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی