فلسطینی مرکز برائے حقوق انسانی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 20 اگست سے 26 اگست کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہید جبکہ 10 زخمی ہوئے-
24 اگست کو اسرائیلی فوج نے بیت اللحم میں کام کرتے ہوئے غیرمسلح افراد کو اس لئے گولی مار دی کہ وہ باڑ کے قریب پہنچ گئے تھے-بچہ تو سینے میں 2 گولیاں لگنے پر موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا-

دو فلسطینی اس وقت شہید اور6 زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے رفح کی سرنگ پر بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی- دو فلسطینی اس وقت زخمی ہوگئے جب صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں بیت حنون کے قریب فلسطینیوں کے گھروں پر فائرنگ کردی-
رپورٹ کے مطابق اس ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے فلسطینی علاقوں پر 18 مرتبہ دھاوا بول کر 2 بچوں سمیت 18 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا- اسرائیلی فوج نے بیت اللحم میں ایک ریڈیو سٹیشن پر چھاپہ مار کر تمام لات ضبط کرلئے جن کی مالیت 150000 ڈالر ہے- رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس دوران فلسطینیوں کا محاصرہ جاری رہا کہ ان کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی گئی-