پنج شنبه 08/می/2025

ہر اسرائیلی کو فلسطینی سے چار گنا زیادہ پانی ملتا ہے :عالمی بینک

منگل 21-اپریل-2009

عالمی بینک نے ایک رپورٹ میں کہاہے کہ ہر اسرائیلی کو فلسطینی کے مقابلے میں اوسطاً چار گنا زیادہ  پانی ملتا ہے- رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناقص فلسطینی انتظام اور اسرائیل کی عائد کی ہوئی پابندیوں کی وجہ سے فلسطینیوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے-

پانی کی تقسیم کے اس موجودہ نظام کو تبدیل کیا جائے تاکہ تقسیم کے فلسطینی نظام کو بہتر بنایا جاسکے اور فلسطینیوں کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے- رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں پانی کی تقسیم کا نظام اطمینان بخش ہے – جب کہ فلسطینی اتھارٹی کو کم سے کم زیریں ڈھانچے کو برقرار رکھنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے-

واضح رہے کہ یہ عالمی بینک کی پہلی ایسی رپورٹ ہے جس میں دونوں فریقوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے مسئلے پر روشنی ڈالی گئی ہے –

مختصر لنک:

کاپی