پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیلیوں کی اکثریت ملک سے باہر اپنی شناخت چھپاتی ہے

جمعرات 16-اپریل-2009

نصف سے زائد اسرائیلی باشندے ملک سے باہر اپنی شناخت کو چھپاتے ہیں- اسرائیلی سروے رپورٹ کے مطابق باون فیصد صہیونی شہری ملک س چھپاتےے باہر اپنی ہیں-
 
وہ اپنی رہائش کے متعلق کسی کو نہیں بتاتے- ایسے اسرائیلی کپڑے نہیں پہنتے جس پر عبرانی زبان کے کلمات لکھے ہوئے ہوں- ایسی کسی علامت کا اظہار نہیں کرتے جس سے ان کے یہودی ہونے کا پتہ چلتا ہو-

اسرائیلی مغربی الجلیل کالج کی طرف سے جاری سروے رپورٹ کے مطابق اکاون فیصد اسرائیلیوں کا دعوی ہے کہ اسرائیلی قومیت کی بناء پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا- 34 فیصد اسرائیلیوں کے مطابق انہیں گالیاں اور مخالفانہ باتیں سننا پڑیں-

تیرہ فیصد اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ ملک سے باہر انہیں اس بناء پر سروسز فراہم کیے جانے سے انکار اس لیے کردیا جاتا ہے کہ ان کا تعلق اسرائیل سے ہے جبکہ چار فیصد اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ہونے کی وجہ سے ملک سے باہر ان کی املاک نقصان پہنچا-

مختصر لنک:

کاپی