مرکز اطلاعات فلسطین کو موصولہ پریس ریلیز کے مطابق قابض اسرائیلی فوجی دستوں نے فلسطینیوں کے خلاف مارچ کے مہینے میں جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا- 280 سے زائد افراد ان میں سابق وزراء اور فلسطین قانون ساز کونسل کے اراکین بھی شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا- درجنوں کے حساب سے عورتوں اور بچوں کو بھی اغواء کرلیا گیا-
بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے پانچ سو فلسطینی محنت کشوں کو مغربی کنارے سے گرفتار کرلیا اور الزام عائد کیا کہ وہ 1948ء کے فلسطین میں اجازت نامے حاصل کیے بغیر داخل ہوئے-
سوسائٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اسرائیل کو مجبور کردیں کہ وہ فلسطینیوں پر جبر و تشدد کا سلسلہ بند کردے- علاوہ ازیں اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر ظلم و ستم بند کرے-