مرکز اطلاعات فلسطین کو موصولہ پریس ریلیز کے مطابق قانون ساز کونسل کے اراکین نے کہا کہ عالمی برادری کے پلیٹ فارم پر اسرائیلی زیادتیوں کا ذکر آنا مثبت قدم ہے تاہم فلسطینیوں کے ساتھ جو زیادتیاں ہوئی ہیں اس کا ازالہ اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا دینا ضروری ہے-
اراکین قانون ساز کونسل نے شیخ رائد صلاح کی گرفتاری کی مذمت کی جو 1948ء کے فلسطینی علاقوں میں اسلامی تحریک کے سربراہ ہیں- وہ ’’بیت المقدس عربوں کا ثقافتی دارالحکومت 2009ء‘‘ کی تقریبات میں شرکت کررہے تھے کہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا-
مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی انسانی حقوق سینٹر برائے انسانی حقوق کے مطابق بیت سلم انسانی حقوق گروپ نے رپورٹ تیار کی ہے کہ تین ماہ کے عرصے میں جو بیس ایسے واقعات پیش آئے ہیں کہ جب پولیس افسروں اور فوجیوں نے رائفل بٹوں اور ڈنڈوں سے فلسطینیوں پر تشدد کیا اور انہیں زخمی کردیا-
ان میں سے سولہ واقعات میں زخمی ہونے والوں کی حالت نازک ہے- اسرائیلی روزنامے ’’معاریف‘‘ کے مطابق اسرائیل جلد ہی گرڈ کے نام سے ایک اینٹی میزائل سسٹم متعارف کرائے گا جس کے ذریعے فلسطینی مجاہدین کی طرف سے آنے والے راکٹ روکے جاسکیں گے- اخبار کے مطابق اس سے القسام راکٹ ، گرڈ میزائل اور 155 ایم ایم آرٹلری گولے روکے جاسکیں گے-