قابض اسرائیلی افواج نے گزشتہ ہفتے مغربی کنارے میں دراندازی کی 39 کارروائیاں کیں- ان کارروائیوں کے دوران بیس فلسطینیوں کو زخمی کیا گیا جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں-
انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے اسرائیلی افواج نے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقوں میں پانچ فلسطینیوں کے پانچ گھروں کو مسمار کیا- مسمار کیے جانے والے گھروں میں ایک میں 7 دوسرے میں 13 افراد رہائش پذیر تھے جبکہ باقی تینوں گھروں میں رہنے والے شہریوں کی تعداد 29 تھی-

دوسری جانب بلدیہ نے قدیم مقبوضہ بیت المقدس کے برج لفلق کے علاقے میں تین فلسطینی خاندانوں کو گھروں کو خالی کرنے اور اپنے ہاتھوں سے انہیں مسمار کرنے کا حکم جاری کیا جس کی وجہ سے چالیس فلسطینی شہری بے گھر ہوگئے- اسرائیلی حکومت کی جانب سے زرعی زمینوں کو غصب کرکے تباہ کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں-
الخلیل شہر کے جنوب مشرق میں واقع دیہات ’’ام لصفة‘‘ کی زرعی زمینوں کو اسرائیلی افواج نے سڑک کی تعمیر کے لیے ہموار کردیا جبکہ مغربی کنارے میں ناکہ بندی بھی جاری ہے- شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کے ساہراؤں پر فوجی ناکے لگائے گئے ہیں جس سے مغربی کنارے کے اکثر علاقے چھوٹی چھوٹی فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل ہوچکے ہیں-