فلسطینی مرکز برائے اسیران کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی ناگفتہ بہ حالات کا سامنا کررہے ہیں ان میں سے کئی قیدی ایسے ہیں کہ جنہوں نے دودوبرس سے اپنے اہل خانہ سے ملاقات نہیں کی ہے-
مرکزاطلاعات فلسطین کو موصولہ پریس ریلیز کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں- قیدیوں کو بار بار دوسری جیلوں میں منتقل کیا جاتاہے- بھائیوں کو جیل میں ایک دوسرے سے الگ کردیا جاتاہے اور ان سے ان کاذاتی سامان چھین لیا جاتاہے-
مرکزکے ڈائریکٹر رفعت ہمدونہ نے کہاکہ تمام جماعتوں کے تعاون سے ایک بڑی مہم کا آغاز کیا جائے اور اگلے اپریل میں فلسطینی یوم اسیران سے پہلے احتجاجی مہم کرلی جائے- اس مہم کے ذریعے ان ظلم و زیادتیوں کو واضح کیا جائے جو فلسطینی قیدیوں کے خلاف جاری ہیں-