اسرائیلی فوج نے ملک میں نئی حکومت بنتے ہی غزہ پر دوسرے حملے کا منصوبہ تیارکر لیا
ہے۔اسرائیلی ذرائع کے مطابق فوج کو غزہ کی حدود کے قریب تر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ اسرائیل میں نئی حکومت کے زمام اقتدار سنھبالتے ہی غزہ پردوبارہ حملہ کردیا جائے، یہ حملہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک غزہ سے راکٹ حملوں کو مکمل طور پر بند نہیں کر لیا جاتا۔
ذرائع کے مطابق اس کاررائی کو "راکٹ حملے روکنا ممکن ہے” کا نام دیا گیا ہے۔ غزہ پر فوج کشی کے حوالے سے عسکری حکام منصوبہ تیار کر رہے ہیں جسے تشکیل حکومت سے قبل ہی حتمی شکل دے دی جائے گی۔ جنگ میں غزہ کی سرحد پر تعینات خصوصی برگیڈ سمیت اسرائیلی سپیشل فورس اور کمانڈوز بھی حصہ لیں گے۔