اسرائیل کے مستعفی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ جب تک القدس کو تقسیم نہیں کردیا جاتا، فلسطینیوں کے ساتھ کوئی امن سمجھوتہ ممکن نہیں۔
عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے اولمرٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک القدس کا ایک بڑا حصہ فلسطینی ریاست میں شامل نہ کیا جائے امن قائم نہیں ہو سکتا۔ اولمرٹ کا کہنا تھا کہ اقتدارمیںآنے سے قبل خطے میں قیام امن سے متعلق ان کا نقطہ نظر مختلف تھا۔ اب تمام معاملات کو ہمہ پہلو انداز میں دیکھنے کا موقع ملا۔ ان معلوم ہوا کہ اقتدار کتنی کڑوی چیز ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ” میں سوچتا ہوں کہ کیا میں ایک ایسی فکر جسے برسوں سے سرپر سوارکیے جارہاہوں اسے عملی شکل دوں ، یا مجھے آگے بڑھنا چاہیے؟”۔ اولمرٹ نے کہا کہ ہمیں خود کو دھوکہ نہیں دینا چاہیے۔