چهارشنبه 14/می/2025

حماس صرف غزہ میں نہیں ٹھہرے گی: عاموس جلعاد

اتوار 8-مارچ-2009

اسرائیلی وزارت دفاع کی سیاسی وجنگی کمیٹی کے سربراہ عاموس جلعاد نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کا صرف غزہ میں رہنے کا ارادہ نہیں ہے وہ مغربی کنارے کو بھی اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے- حماس کی حکمت عملی فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او پر کنٹرول حاصل کرنا ہے-
 
وہ انتخابات کے ذریعے فلسطینی اتھارٹی حاصل کرے گی- حماس سے جنگ بندی کے علاوہ کچھ حاصل کرنا ممکن نہیں ہے- عاموس جلعاد نے حماس سے ایران اور حزب اللہ کے تعاون کو مضبوط قرار دیا-

انہوں نے کہا کہ حماس کے راستے میں بہت سی رکاوٹیں آئیں لیکن اس کا سفر جاری رہا ہے- عاموس جلعاد کے خیال میں اسرائیل کی سب سے بڑی غلطی غزہ پر جمہوریت کے ذریعے حماس کو کنٹرول کا موقع دینا ہے-

مختصر لنک:

کاپی