غزہ پرفوج کشی اور عالمی مالیاتی بحران کے باعث اسرائیل میں بیروزگاری میں شدید اضافہ ہو گیاہے- اسرائیلی سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت رواں سال فروری میں بے روز گاری میں نمایاں اضافہ ہوا –
دوسری جانب اسرائیل میں اقتصادی امور سے متعلق کام کرنے والے ایک ادارے’’نیشنل انوسٹمنٹ فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق فروری 2009 ء میں 19800 افراد بے روز گار ہوئے- یہ اضافہ گزشتہ برس کی نسبت ساٹھ فیصد زیادہ ہے- فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر اسٹیر ڈومینیسنی نے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزس گاری پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیل میں بے روز گاری میں اسی طرح اضافہ جاری رہا تو آئندہ چند ماہ میں بے روزگاری کی شرح میں مز ید سات سے آٹھ فیصد اضافے کا امکان ہے-
دوسری جانب وزیر برائے سماجی بہبود یتسحاق ھرٹسوگ اور وزیر مالیات رونی بار اون نے حکومت اور مختلف کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں- ماہرین کے مطابق اسرائیل میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کا ایک سبب غزہ پر اسرائیلی حملہ ہے- اس حملے نے اسرائیلی معیشت پر تباہ کن اثرا ت مرتب کیے ہیں-