چهارشنبه 14/می/2025

راکٹ حملے روکے جانے تک غزہ کی تعمیر نومیں مدد نہیں کریں گے: نیتن یاھو

جمعرات 5-مارچ-2009

 اسرائیل کے متوقع وزیراعظم بنیامین نیتن یاھو نے غزہ کی تعمیر نوسے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی علاقوں پر مزاحمت کاروں کے راکٹ حملے روکے جانے تک غزہ کی تعمیر میں تعاون نہیں کیا جا سکتا۔

اسرائیل کے انگریزی روزنامے”یروشلم پوسٹ” کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند یہودی تنظیم”لیکوڈ” کے سربراہ نے حال ہی میں یورپ کے اعلیٰ سطح کے وفود سے ملاقات میں غزہ کی تعمیر سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا اورانہیں بتایا کہ جب تک غزہ سے راکٹ حملے روکے نہیں جاتے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی تعمیر میں مدد نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خوشی کے لیے اسرائیل کو غیر محفوظ نہیں کیا جا سکتا۔

دوسری جانب نیتن یاھو کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ سے راکٹ حملوں کے تسلسل کے دوران بین الاقوامی امداد غزہ منتقل نہیں کی جا سکتی۔

مختصر لنک:

کاپی