یکشنبه 11/می/2025

حماس کے خاتمے کے لیے کئی برس درکار ہیں:اسرائیل

جمعرات 5-مارچ-2009

 اسرائیلی وزیر برائے داخلی سلامتی آفی ڈیچر نے غزہ کی پٹی پرحالیہ فوجی کارروائی میں اپنی شکست کا اعتراف کیا ہے۔

عبرانی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حماس کو ایک حملے میں ختم نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ اس نے غزہ میں اپنا وسیع نیٹ ورک بنا رکھا ہے۔ اس نیٹ ورک اور حماس کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے کئی سال کاعرصہ درکار ہو گا۔

آفی ڈیچر کا کہنا تھا کہ حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ جاری رہے گی۔ اسرائیلی وزیر نے اعتراف کیا کہ غزہ کی جنگ میں فوج کو اپنے اہداف اور مقاصد کے حصول میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ فوجی کارروائی کے باوجود حماس کے راکٹ حملے روکے نہیں جا سکے۔ فوج کشی کے باوجود مجاہدین کی جانب سے اسلحہ اسمگلنگ کا سلسلہ بھی  جاری ہے جو اسرائیلی فوج کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

مختصر لنک:

کاپی