کمپلسری آرمی سروس سے بھاگنے والوں کی تعداد میں اضافے سے اسرائیلی فوجی قیادت تشویش میں مبتلا ہے- اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی کمپلسری آرمی سروس سے مختلف طریقوں سے بھاگنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے-
رپورٹ کے مطابق بھگوڑوں میں زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہیں جو مختلف طریقوں بالخصوص مذہبی وجوہات کا بہانہ بنا کر کمپلسری ملٹری سروس کرنے سے انکار کرتی ہیں- 1991ء میں مذہبی وجوہات کی بناء پر کمپلسری ملٹری سروس سے انکار کرنے والی لڑکیوں کا تناسب 33 فیصد تھا- یہ تناسب اب بڑھ کر 44 فیصد ہوگیا ہے- اسرائیلی فوج کے خیال میں حقیقت میں مذہب پسند لڑکیوں کا تناسب چھبیس فیصد سے کم ہے جبکہ آٹھ فیصد سے زائد لڑکیاں اپنے آپ کو کمپلسری ملٹری سروس سے بچانے کے لیے جھوٹ بولتی ہیں اور مذہب کا سہارا لیتی ہیں-
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے حال ہی میں ایک لڑکی کے بارے میں خبر نشر کی ہے کہ اس نے مذہبی وجوہات کی بناء پر کمپلسری ملٹری سروس سے معافی کی درخواست دی لیکن کچھ عرصے کے بعد پتہ چلا کہ وہ لڑکی ماڈل گرل ہے اور سوئمنگ کے کپڑوں کی ماڈلنگ کرتی ہے- رپورٹ کے مطابق 2012ء تک اسرائیلی کمپلسری ملٹری سروس سے جی چرانے والی لڑکیوں کا تناسب چھیالیس فیصد تک پہنچ جائے گا-

اسرائیلی نوجوانوں میں کمپلسری ملٹری سروس سے بھاگنے کا رجحان بھی لڑکیوں سے کم نہیں ہے- رپورٹ کے مطابق 1991ء میں ان نوجوانوں کا تناسب 18.2 فیصد تھا جنہوں نے کمپلسری ملٹری سروس ادا نہیں کی- یہ تناسب اب چھبیس فیصد ہے- اسرائیلی فوج کو خطرہ ہے کہ یہ تناسب 2012ء میں 27 فیصد تک پہنچ جائے گا-