اسرائیلی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ عسقلان کے سکول میں گزشتہ روز گرنے والا راکٹ جدید ترین تھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ غزہ میں راکٹ بنانے کی صنعت میں ترقی ہوئی ہے اور حماس نے وہی صلاحیت حاصل کرلی ہے جو غزہ جنگ سے قبل تھی-
ذرائع کے مطابق غزہ کی طرف سے فائر کیا جانے والا راکٹ عسقلان کے ایک سکول میں گرا- اور اس کے شر سے سکول میں پھیل گئے- تاہم سکول میں چھٹی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-
ذرائع کے مطابق غزہ کی طرف سے فائر کیا جانے والا راکٹ عسقلان کے ایک سکول میں گرا- اور اس کے شر سے سکول میں پھیل گئے- تاہم سکول میں چھٹی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-
پولیس کے مطابق اگر بچے سکول میں ہوتے تو انہیں ضرور نقصان پہنچتا اور راکٹ حملوں سے بچنے کے لیے تعمیر کیا جانے والا نظام انہیں نہ بچا سکتا- کیونکہ راکٹ کے شرے حفاظتی تعمیر کو چیرتے ہوئے سکول کے کمروں میں داخل ہوگئے ہیں- واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ سے قریبی یہودی آبادیوں میں گھروں کو راکٹ حملوں سے محفوظ رکھنے کے لے چھتوں کو خاص قسم کے میٹریل سے تیار کیا ہے-