چهارشنبه 14/می/2025

لیبر مان منی لانڈرنگ کیس میں پولیس کو مطلوب

پیر 23-فروری-2009

اسرائیلی پولیس نے سرکاری مشیر قانون سے دائیں بازو کی جماعت "اسرائیل بیتنا” کے سربراہ آفی گیدور لیبرمان کی گرفتاری کے لیے حکومت سے اجازت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
اسرائیلی اخبار” ہارٹز” کی رپورٹ کے مطابق "لیبر مان” پر کئی ملین ڈالر کے منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، گزشتہ ایک عرصے  سے وہ ان الزامات کے تحت  پولیس کو مطلوب ہیں۔

رپورٹ کے مطبق ان پرایک الزام یہ بھی ہے کہ ان کی بیٹی کے زیر انتظام چلنے والی کمپنی کو نامعلوم ذریعے سے تین ملین ڈالر کی خطیر رقم موصول ہوئی، جبکہ لیبرمان بھی اس ملازم ہونے کی وجہ سے اس رقم کا ایک چوتھائی حصہ لے چکے ہیں

مختصر لنک:

کاپی