چهارشنبه 14/می/2025

اسرائیل کو اصل خطرہ ایران اور مزاحمت کاروں سے ہے: لیبر مین

پیر 23-فروری-2009

اسرائیل کی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت”اسرائیل بیتنا” کے سربراہ آفی گیدور لیبرمان نے کہا ہے کہ  اسرائیل۔ فلسطین تنازع کی کوئی اہمیت نہیں۔اسرائیل کو اصل خطرہ ایران اور فلسطینی مزاحمت کاروں سے ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیبرمان کا کہنا تھا کہ خطے میں یہودی آباد کاری اوراسرائیلی قبضے کو مسئلے کی بنیاد قرار دینا بہت بڑی غلطی ہے، کیونکہ قیام اسرائیل کے بعد سے اب تک ہمیں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں مزاحمت کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ خود لیبرمان روسی نژاد ہیں وہ1978ء میں روس سے فلسطین منتقل ہوئے تھے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگر عرب ممالک فلسطینی ریاست کے خواہاں ہوتے تو1948ء سے1967ء تک وہ فلسطینی ریاست قائم کر سکتے تھے، انہوں نے اس پر توجہ دینے کے بجائے اسرائیل کے خلاف حملوں پر توجہ دی۔ لیبر مان  نے کہا کہ ایٹمی ایران اسرائیل کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، جبکہ حماس اور حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی قوت اسرائیل کے لیے تباہی کا پیش خیمہ بن سکتی ہے

مختصر لنک:

کاپی