چهارشنبه 14/می/2025

غزہ محاذ کے مضروب صہیونی فوجی تاحال ہسپتالوں میں زخم چاٹنے پرمجبور

جمعرات 19-فروری-2009

اسرائیل کی غزہ کے خلاف حالیہ جنگ میں فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں کاری ضربیں کھانے والے صہیونی فوجی ملک کے طول و عرض  کے شفاخوں میں ابتک اپنے زخم چاٹنے پرمجبورہیں۔ ان میں زیادہ تراسرائیلی سپاہی اسوقت زخمی ہوئے جب اسرائیل نےغزہ پر زمینی کارروائی کا آغاز کیا۔

صہیونی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق تل ابیب کے مختلف ہسپتالوں زیرعلاج صہیونی فوجیوں کو مختلف نوعیت کے زخم آئے جن میں بعض کو معمولی، درمیانے اورشدید نوعیت  کے گہرے زخم آئے ہیں.

ہسپتال سے صحت یاب واپس آنے والےایک فوجی افسر نے بتایاکہ وہ "لیونسٹن” ہسپتال میں زیرعلاج پندرہ فوجیوں میں سے ایک ہے.اور باقی فوجیوں کو "چیبا یبنا” کے ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چار زخمی فوجی ابھی ” ٹل ہیچومر” ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی