چهارشنبه 14/می/2025

نتین یاہو بائیں بازو کی جماعتوں سے مل کر حکومت بنانے کے لئے کوشاں

پیر 16-فروری-2009

اسرائیلی دائیں بازو کی جماعت لیکوڈ کے سربراہ نتین یاہو وزیرخارجہ زیپی لیونی کی پارٹی ’’کدیما ‘‘سے مل کر حکومت بنانے کو دائیں بازو ں کی دیگر جماعتوں کے اتحاد سے حکومت بنانے پر ترجیح دیتے ہیں-
 
لیکوڈ پارٹی کے ذرائع کے مطابق نتین یاہو جانتے ہیں کہ کدیما پارٹی کے اتحاد سے ان کی حکومت کے اعتدال پسند ہونیکا تصور ابھرے گا اور دنیا ان کے بارے میں ایک اچھا تاثر لے گی – واضح رہے کہ امریکہ اور عالمی برادری کو اسرائیل میں انتہاپسند جماعتوں کی حکومت کی تشکیل سے تشویش ہوگی-

ذرائع ابلاغ کے مطابق زیپی لیونی جیت کے نشے سے باہر آگئی ہیں- اس بات کو انہوں نے تسلیم کرلیا ہے کہ دائیں بازو کے 65ارکان کی موجودگی میں ان کا حکومت بنانا مشکل ہے اور وہ نتین یاہو کی پوری طاقت سے حمایت کریں گی- نتین یاہو کے قریبی حلقوں کے حوالے سے ذرائع ابلاغ نے نقل کیا ہے کہ لیکوڈ پارٹی کدیما پارٹی کو وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کے عہدے دینے کے لئے تیار ہے –

دوسری جانب بنیامین نتین یاہو نے زیپی لیونی کے وزیراعظم بننے کے خیال کومسترد کردیا ہے – انہوں نے کہاکہ ان کی جماعت زیپی لیونی کو وزیراعظم بنانے کے لئے تیار نہیں ہے- وزارت عظمی کے عہدے پر باری باری آنے کا زیپی لیونی سے معاہدہ نہیں کیاجائے گا- اگر ایسی صورت حال پیدا ہوئی تو اپنے فطری اتحادیوں سے مل کر وسیع حکومت تشکیل دی جائے گی-

مختصر لنک:

کاپی