اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے انتخابات میں اپنی لیبر پارٹی کی شکست تسلیم کرلی ہے- البتہ ابھی تک انہوں نے اپنے منصب سے مستعفی ہونے کے ارادے کا اظہار نہیں کیا-
ایہود باراک نے لیبر پارٹی کے دفتر میں پارٹی کارکنان سے خطاب میں کہا کہ وہ انتخابات میں پڑنے والی مار کا اعتراف کرتے ہیں- البتہ انہیں غلطیوں کا جائزہ لینا ہوگا اور مستقبل میں ان غلطیوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا-

سیاسی حلقوں کے مطابق ایہود باراک اور ان کی پارٹی حزب اختلاف کا حصہ بنے گی اور بنیامین نیتن یاھو کی حکومت میں شریک نہیں ہوں گے-