چهارشنبه 14/می/2025

مارچ میں غزہ پر دوبارہ اسرائیلی حملے کی تیاریوں کا انکشاف

جمعرات 12-فروری-2009

اسرائیلی ریڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ قابض فوج مارچ کے مہینے میں غزہ پر دوبارہ فوج کشی کی تیاریاں کر رہی ہے۔

ریڈیو رپورٹ میں فوجی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ فضائی حملے کے لیے حالات ساز گار ہوتے ہی اسرائیلی فوج غزہ پر بڑے حملے کا آغاز کردے گی۔ اس دوران فوج مرحلہ وار تین  اہداف کے مطابق کارروائی کرے گی۔

پہلے مرحلے میں غزہ سے حماس کے راکٹ حملے روکے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں حماس کو غیر مسلح کرتے ہوئے اس کے تمام اسلحہ  کے ٹھکانوں کو تباہ کیا جائے گا۔ آخر میں غزہ میں حماس کی حکومت ختم کرکے محمود عباس کی جماعت الفتح کے اقتدار کو بحال کرنا ہوگا۔ اہداف کے حصول کے لیے حماس کی صف اول کی قیادت کو ٹارگٹ کلنگ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق غزہ پر فیصلہ کن حملے کے لیے اسرائیل نے عالمی حمایت کے حصول کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس ضمن میں اسرائیل میںتعینات 70 ممالک کے سفیروں کو غزہ کی حدود کا ملاحظہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس مہم کا مقصد غزہ پر فوج کشی کے لیے عالمی رائے عامہ ہموار کرنا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی محکمہ خارجہ کی ترجمان اری میکل نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیل غزہ کے خطرات سے عالمی برداری کو اگاہ کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برداری کو یہ احساس دلایا جانا ضروری ہے کہ حماس اسرائیل کے لیے کتنی خطرناک ہے اور اس کے خلاف کاررائی کیوں  کیوں ضروری ہے۔
 
انہوں نے اعتراف کیا کہ اسرائیل غزہ پر حملے کے لیے عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ غزہ پر حملے کے سلسلے میں عالمی قیادت کو اعتماد میں لیا جارہا ہے تاکہ حماس کے خطرے کا مستقل سد باب کیا جا سکے۔

مختصر لنک:

کاپی